Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق، مریض جناح اسپتال میں داخل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی منکی پاکس پہنچ گیا۔ شہرقائد میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ متاثرہ شخص سعودی عرب سے کراچی پہنچا تھا۔ محکمہ صحت سندھ کا بتانا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے نمونے منکی پاکس کے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے تھے جس میں سے 3 افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے علاج کیلئے جناح اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے چند روز قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں میں بھی منکی پاکس کی تشخیص ہوئی تھی۔

منکی پاکس وائرس ایک آرتھوپوکس وائرس ہے، اس بیماری کی علامات چیچک جیسی ہوتی ہیں، اگرچہ شدت کم ہوتی ہے۔ منکی پاکس کی ابتدائی علامات میں بغلوں کے اندر سوجن، بخار، سردرد، گلے میں تکلیف، پٹھوں میں درد، کمر درد، سانس لینے میں دشواری، پیپ کےچھالے نمودار ہونا، علامات کا چار ہفتوں تک رہنا اور تھکاوٹ شامل ہے۔ 

Advertisement

متاثرہ مریض کے جسم پر آبلے دار دانے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور اکثر اس کی ابتدا چہرے سے ہوتی ہے اور پھر یہ بتدریج پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ 

یہ علامات ایک ہفتے کے اندر ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں لیکن کبھی کبھی 21دن بھی لگ سکتے ہیں۔ علامات عام طور پر 2سے4 ہفتوں تک رہتی ہیں لیکن کمزور مدافعتی نظام والے لوگوں میں زیادہ دیر تک رہ سکتی ہیں۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement