Search
Close this search box.

کراچی میں مسلسل بارش سے وزیراعلی ہاؤس کے قریب سیوریج لائن میں گڑھا پڑگیا

شہرقائد میں مسلسل بارشوں سے جہاں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے وہیں مختلف مقامات پر سڑکیں بیٹھنے کے شکایات بھی رپورٹ ہورہی ہیں۔ وزیراعلی ہاؤس کے قریب سیوریج لائن میں بھی پھر سے گڑھا پڑگیا ہے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن پھر سے بیٹھ گئی ہے جس سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر چھ سے آٹھ فٹ تک کا گڑھا پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے کلفٹن کی طرف جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بالکل سامنے 88 انچ قطر کی سیوریج لائن خستہ حالی کے باعث بیٹھ گئی، گڑھے کی گہرائی 15 سے 20 فٹ بتائی جا رہی ہے۔

ٹریفک پولیس نے گڑھے کے اطراف آہنی رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی آمد و رفت معطل کی ہے تاکہ ممکنہ طور پر شہریوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اسی روڈ پر چند گز کے فاصلے پر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر شاہین کمپلیکس کے مرکزی چوک پر اسی نوعیت کا گڑھا پڑ گیا تھا جس کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں