Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں لمپی اسکن بیماری بھینسوں میں منتقل ہونے کی تردید کردی گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مویشیوں کی بڑی تعداد لمپی اسکن بیماری میں مبتلا ہے۔ لمپی اسکن وائرس گائے کے بعد بھینسوں میں بھی پھیلنے کی خبریں منظر عام پر آئیں لیکن اسکی تردید کردی گئی ہے۔

 

اینیمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ کراچی میں لمپی اسکن وائرس بھینسوں میں رپورٹ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھینسوں میں معمولی دانے ہوجانا خارج از  امکان نہیں لیکن بھینسوں میں ایسا کوئی وائرس موجود نہیں ہے۔

 

ڈاکٹر اکرم کے مطابق لمپی وائرس بنیادی طور پر گائے کی بیماری ہے اور وائرس سے متاثرہ جانور کا اچھی طرح پکا ہوا گوشت اور  ابلا ہوا دودھ بھی قابل استعمال ہیں۔

 

علاوہ ازیں جانوروں کا لمپی اسکن کا وائرس لاہور بھی پہنچ گیا ہے۔ کاہنہ کے ایک مویشی باڑے میں لمپی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باڑے کے مالک کا کہنا ہے کہ 3 جانور لمپی اسکن سے متاثر ہیں جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق مویشی باڑے کے مالک اظہر کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تین جانوروں کو تیز بخار ہوا ،جلد پر نشانات پڑ گئے، ویٹنری ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد لمپی وائرس کی تصدیق کردی۔ تینوں بڑے جانوروں کو علیحدہ کر دیا ہے اورویکسین بھی خرید کر لگادی ہے۔

Advertisement

 

ترجمان محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ اب تک چار اضلاع سے لمپی اسکن کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں، ان جانوروں کے نمونے اسلام آباد بھجوادیے ہیں۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement