کراچی میں فحاشی کے الزام میں مردوں کا فلیٹ پر دھاوا، خواتین پر تشدد

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 کے رہائشی اپارٹمنٹس نعمان سٹی میں مبینہ طور پر مکینوں نے فحاشی کا الزام عائد کرکے ایک فلیٹ پر دھاوا بول کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملنے والی فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نعمان سٹی کے مکین روبی نامی خاتون کے فلیٹ میں گھسے خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور گالم گلوچ  بھی کی۔ 

 

مکینوں کا مؤقف ہے کہ پولیس کو علاقے میں چلنے والے تمام فحاشی، منشیات اور گٹکا ماوا کے اڈوں کا نہ صرف علم ہے  بلکہ علاقہ پولیس ان اڈوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔ 

 

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس دوران کسی نے آواز لگائی کہ انہیں پولیس کے حوالے کریں گے تو یہ سب بولیں گے مگر دوسرا مرد کہتا ہے کہ انہیں پولیس کے حوالے کیوں کریں گے، اس دوران ایک لڑکی خود پر تشدد سے منع کیا اور وہ بات کرنے کا کہتی ہے تو وہ مرد اسے مزید تشدد کرتے ہوئے گالیاں بکتا ہے۔ 

 

خواتین اپنا چہرہ چھپاتی ہیں تو مرد ان کے چہرے سے زبردستی نقاب ہٹواتے ہیں۔ وہاں موجود خواتین پر تشدد کے دوران ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔

 

جیو نیوز کے مطابق  یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ واقعہ کب پیش آیا مگر سوشل میڈیا پر گزشتہ رات کے حوالے سے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہاں پر موجود خواتین کی مبینہ طور پر برہنہ وڈیوز بھی موبائل فونز سے بنائیں گئیں۔ 

 

اس کے علاوہ فلیٹ میں داخل ہونے والے افراد خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر شارع فیصل پولیس نے لاعلمی ظاہر کی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts