Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں عید کی تعطیلات میں کسٹم کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری ہونے کا انکشاف

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران کسٹم کے مال خانے سے کروڑوں کی منشیات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے میں مبینہ طور پر عید کی تعطیلات کے دوران چوری کی واردات ہوئی۔

رہورٹ کے مطابق مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری کرلی گئیں۔  چوری ہونے والی منشیات میں آئس، ہیروئین، کوکین اور  چرس شامل ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات چوری ہونے کے ساتھ ساتھ  کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2 اعلیٰ افسر بھی لاپتہ ہیں جنکی شناخت کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود  اور  یاورعباس کے نام سے ہوئی ہے 

دونوں افسران سے گزشتہ سہ پہر تین بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو  نہیں ہو رہی۔ اس حوالے سےکسٹمز ترجمان نے موقف دینے سے انکارکیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement