Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں ضعیف تاجر کی خودکشی،پولیس نے تحقیقات شروع کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
کراچی میں ڈاکس تھانے کی حدود میں مولوی تمیز الدین روڈ پر کہکشاں سوسائٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ سینیئر سپریٹنڈنٹ پولیس کیماڑی فداحسین کے مطابق ضعیف العمر تاجر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 69 سالہ امیرالدین ٹپال نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں ہی پوائنٹ 22 کے پستول سے گولی مار کر خودکشی کی۔

امیرالدین ٹپال کو فوری طور پر کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ایس ایس پی فدا حسین کا کہنا ہے کہ متوفی بیمار تھے اور ڈپریشن کا شکار تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔ امیرالدین کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ڈاکس پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق امیرالدین ٹپال کے دیگراہلخانہ بیرون ملک مقیم ہیں۔ وہ گھر میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement