Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں شدید گرمی اور حبس سے دن کا آغاز، دوپہر کے بعد بارش کا امکان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

شہرقائد میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا لیکن آج پھر دن کا آغاز شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ہوا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوپہر کے بعد شہر میں بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل ہوگی جسکے نتیجے شہر کہیں متعدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 14 اگست کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور حکام انتظامات کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ چوتھا سسٹم 14 اگست کی رات تک ختم ہوجائے گا جسکے بعد 17 یا 18 اگست سے ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement