Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کےعلاقے کلفٹن میں بچی سے زیادتی کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے بھی ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

پولیس نے کراچی اور اندرون سندھ میں کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک ملزم کو ڈیفنس اور دوسرے ملزم کو ٹنڈوالہیار سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث ایک ملزم واردات کے بعد فرار ہوکر ٹنڈوالہیار بھاگ گیا تھا جسے پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا۔ ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا میڈیکل کرانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کو دو روز پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ بچی کا خاندان سیلاب کی وجہ سے سندھ کے ضلع شکار پور سے کراچی آیا تھا، متاثرہ افراد کلفٹن روڈ پر سوتے تھے جبکہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے لنگر کا کھانا کھاتے تھے۔

پولیس کے مطابق بچی صبح غائب ہوئی اور شام کو واپس ماں کے پاس پہنچی تو اس کی حالت غیر تھی، ماں اسپتال لے گئی جہاں بچی کے طبی معائنے میں اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جو معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement