Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سیف سٹی منصوبہ یکم جولائی سے شروع ہوجائے گا، چیف سیکریٹری سندھ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے یکم جولائی سے کراچی میں سیف سٹی منصوبہ کے آغاز کی خوشخبری سنادی۔ چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ کے آغاز سے شہر میں سیکیورٹی کے مسائل کم ہوں گے۔

 

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت نے کورنگی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں تاجروں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹرسہیل نے تاجروں کو یقین دلایا کہ شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

کراچی میں سیف سٹی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، یکم جولائی سے سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز ہوجائے گا۔ جس سے شہر میں سیکیورٹی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 

سیف سٹی منصوبے کے تحت کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف مقامات پر 10 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ کراچی پولیس اور شہری انتظامیہ کے پہلے سے موجود کیمرے بھی سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کئے جائیں گے۔

 

چیف سیکریٹری سندھ کا تاجروں سے کہنا تھا کہ انکی وزیراعظم شہباز شریف سے بات ہوئی ہے، غیرملکی درآمدات پر کو بند کرنے کا فیصلہ وقتی ہے، تمام امپورٹ بند نہیں کی جاسکتی۔

Advertisement

 

ڈاکٹر سہیل راجپوت کے مطابق مسائل کا حل ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔  کراچی ملک کا سب سے بڑا ایکسپورٹ کرنے والا شہر ہے۔ کراچی کے ایکسپوٹرز کو بجلی ، پانی ، گیس اور دیگر مسائل درپیش ہیں۔

 

صوبائی اور وفاقی حکومت کو تاجروں کو درپیش مسائل کا علم ہے، انکے مسائل حل کرنے اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement