Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز، موئن جو دڑو کا 100 سالہ جشن موضوع

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان اور سندھ لٹریری فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے تین روزہ پانچویں سندھ لٹریچر فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ سندھ لٹریچر فیسٹیول میں اس سال کی تھیم موئن جو دڑو کا سو سالہ جشن ہے۔

 

فیسٹیول کا افتتاح صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار شاہ اور صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کیا۔ فیسٹیول میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، معروف لکھاری نور الہدی شاہ، مہتاب اکبر راشدی، نصیر میمن، شمس الحق میمن نے شرکت کی۔

 

فیسٹیول کا آغاز موئن جو دڑو کی قدیم تہذیب کا احاطہ کرتی میوزیکل وڈیو سے کیا گیا، فیسٹیول کے پہلے سیشن میں موئن جو دڑو کی صد سالہ جشن پرگفتگو کی گئی جس میں امریکی آرکیالوجسٹ مارک کینائر اور جرمن آرکیالوجسٹ مائیکل جینسین کے وڈیو پیغامات بھی پیش کئے گئے اور اس کے سابق سیکریٹری آرکیالوجی اور ماہر قدیم آثار ڈاکٹر کلیم لاشاری نے سیشن میں موئن جو دڑو کی تحقیق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Advertisement

 

 صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہاکہ موئن جو دڑو سندھو تہذیب کی گواہی دیتا ہے، ایک سو سال قبل سر جان مارشل نے موئن جو دڑو کو دنیا پر نمودار کیا۔ یہ ایک عظیم تہذیب جو امن کی تہذیب ہے بادشاہوں کی نہیں فقیروں کی تہذیب ہے ، لفظ انڈسٹری بھی انڈس سے نکلا ہے کیونکہ موئن جو دڑو سے گندم اور کپاس کے آثار ملے، ہم سوسالہ تقریب منعقد کرنا چاہتے ہیں موئن جو دڑو کا سو سالہ جشن منانا چاہتے ہیں تاکہ سندھ کی نئی نسل کو معلوم ہو کہ سندھ عظیم تہذیب کا وارث ہے۔

 

صوبائی وزیرتعلیم و ثقافت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ لٹریچر فیسٹیول اور میلے ایک بے چین سماج کی نشاندہی ہے وہ سماج جو اب آگے نکلنا چاہتا ہے ۔آرٹس کونسل نے تمام زبانوں اور قومیتوں کو مواقع فراہم کیے، جس طرح سندھ مختلف زبانوں اور قومیتوں کا محور ہے اسی طرح آرٹس کونسل کراچی ہے۔

 

Advertisement

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہاکہ سندھ لٹریچر فیسٹیول نے ثابت کردیا کہ ہم اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی فن و ثقافت کے لیے جو کام کررہا ہے وہ تعریف کے قابل ہے، یہ سندھ دھرتی ہماری ہے۔ فیسٹیول کے انعقاد پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

 

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ پانچواں سندھ لٹریچر فیسٹیول یہاں آرٹس کونسل میں منعقد ہو رہا ہے، اس ادارے کو پاکستان کی تمام زبانوں و قومیتوں اور ثقافتوں کا نمائندہ مرکز بنایا ہے، میں یہاں کراچی سندھ میں پیدا ہوا اور کراچی سے بہت محبت کرتا ہوں۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement