کراچی میں سمندری ہوائیں بند، آج بھی موسم شدید گرم رہے گا

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں شدید گرمی اور حبس کا راج ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔ بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جسکے باعث کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

 

شہر کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شدید گرمی اور بحرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے سبب آج کراچی کے جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں مون سون سسٹم 30 جون سے داخل ہوگا جبکہ 1 جولائی سے کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل بارش برسائے گا جو کہ3 تا 4 روز پر محیط ہوگا۔

 

حالیہ موسمیاتی جائزے کے مطابق یہ سسٹم تیز بارشوں کا باعث بن سکتا ہے، بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پراثرانداز ہوں گی اور ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts