Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سستی بجلی کیلئے نیپرا کی سولر پاور منصوبوں پر سماعت، 2 پاور پلانٹس کے نوٹس جاری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں شہریوں کیلئے بجلی سستی ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔ نیپرا نے شہرقائد میں سولرپاور منصوبوں سے متعلق ازسرنو سماعت شروع کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں سولر پاور منصوبوں کے از سر نو سماعت کا فیصلہ کرتے ہوئے کے الیکڑک کے 270 میگاواٹ کے دو پاورپلانٹس کے نوٹسز جاری کردیے۔

ملیر کراچی میں 150میگاواٹ کے سولر پاورپلانٹ پروپوزل کی منظوری پر 15 نومبر کو سماعت ہوگی جبکہ ویسٹ کراچی میں 120 میگاواٹ کے پاورپلانٹ بنچ مارک ٹیرف کے معاملے پر سماعت 15 نومبر کو ہوگی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سماعت کے بعد بنچ مارک ٹیرف کی مسابقتی بولی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement