کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نوجوان نے خاتون کو سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔
آج نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر انکی فہد نامی نوجوان سے بات ہوئی جس نے سرکاری نوکری کے انٹرویو کیلئے بلایا اور پھر دھوکہ سے گلستان جوہر میں اپنے فلیٹ پر لے گیا۔
خاتون کے بیان کے مطابق فلیٹ پر فہد نامی نوجوان کا ایک دوست مبین اسلحے کے ساتھ پہلے سے موجود تھا۔ ملزم فہد نے اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ ملزم فہد نے خاتون کو دھمکیاں بھی دی اور کہا گیا پیسے لے کر معاملہ ختم کر دو۔
متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ غریب ہے اسے انصاف دیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیا تھا مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
ملزم فہد ضمانت پر ہے تفتیشی پولیس ملزم کے ڈی این اے کی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے تاکہ کارروائی آگئے بڑھائی جا سکے۔
–