Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں سرکاری خاتون کلرک 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی میں سرکاری خاتون کلرک کو 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کلرک کو گرفتار کیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کے حکام کا کہنا ہے خاتون کلرک ڈی سی ملیر آفس میں ملازم ہیں، ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

حکام اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ خاتون کلرک کو 80 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، گرفتار خاتون کلرک کی شناخت شبانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمہ شبانہ نے زمین ٹرانسفر کرنے کی مد میں ایک شخص سے رقم وصول کی۔

خاتون کلرک شبانہ کی رشوت وصولی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، خاتون کلرک کو ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا تھا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement