کراچی میں سابق چیف جسٹس کا بیٹا اسٹریٹ کرائم کا شکار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات رپورٹ ہوئی۔ مسلح ڈاکو سابق چیف جسٹس آغا رفیق کے بیٹے سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔
 
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس آغا رفیق کے بیٹے کے ساتھ ڈیفنس فیز 5 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔
 
درخشاں تھانے کی حدود میں ڈیفنس فیز 5 میں شاہین سگنل کے قریب مسلح ڈاکو گاڑی میں سوار سابق چیف جسٹس کے بیٹے فہد سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئی۔
 
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری فہد اینٹی انکروچمنٹ سیل میں تعینات ہیں اور سابق وفاقی شریعت عدالت کے چیف جسٹس آغا رفیق کے صاحبزادے ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سابق جج کی رہائش گاہ جا کر معلومات حاصل کی ہیں جبکہ ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ واردات کے دوران سابق جج بھی ان کے ہمراہ تھے تاہم اس میں کوئی صداقت نہیں جبکہ واردات فہد کے ساتھ ہوئی تھی۔
 
انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے سگنل پر جب ٹریفک رکا ہوا تھا ، ان کی گاڑی کو ٹارگٹ بنایا تاہم پولیس واردات کے حوالے سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگالیا جائیگا ۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts