کراچی میں بخار اور جسم درد کی دوا نایاب

کورونا کے پھیلاؤ اور نزلہ ، کھانسی ، بخار جیسے وائرل انفکیشن کے بڑھنے کے ساتھ کراچی کے شہریوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا۔ شہر قائد میں بخار اور جسم میں درد کی دوا نایاب ہوگئی ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ دوائیں میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں اور جہاں موجود ہیں وہاں تین گنا قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔

 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں عام استعمال کی دوائیں نایاب ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ میڈیکل اسٹورز پر دواؤں کو بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ ہول سیل فارما ایسوسی ایشن کے صدر زبیرمیمن نے بھی کراچی میں بخار اور جسم درد کی دوا نایاب ہونے کی تصدیق کی ہے۔

 

بخار اور جسم میں درد کی گولیوں کے ایک پتے کی قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 25 روپے تک ہوگئی ہے جبکہ کچھ مقامات پر 40 روپے تک وصول کئے جارہے ہیں۔ زبیرمیمن کا کہنا ہے کہنا ہے کہ مقامی کمپنیاں خام مال مہنگادے رہی ہیں اور خام مال میں زیادہ لاگت کے سبب دوا ساز کمپنیوں نے دوا کی تیاری کم کردی ہے۔

 

میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے دواؤں کی کم فراہمی کے باعث قلت پیدا ہوئی ہے۔ ڈیڑھ ماہ سے کمپنیاں ضرورت کے مطابق دوائیں فراہم نہیں کررہی ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts