Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں بجلی کی مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کی وجہ سے اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی مکمل بحالی میں 5 گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم میں فالٹ سے مختلف شہروں میں بجلی فراہمی میں تعطل پیش آیا ہے اور اسکی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر دئے گئے پیغام میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے ای سے منسلک علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی خبر ملی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کا عمل شروع کیا جاچکا تاہم مکمل بحالی میں 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ کے الیکٹرک کی ٹیمیں بجلی کی جلد بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے آج صبح نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔  نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے سے 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کینپ نیو کلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے، بجلی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement