کراچی میں اورنج لائن بس سروس ایک ماہ میں شروع ہوجائے گی، شرجیل میمن

سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی۔ صوبائی حکومت نے اورنج لائن بس سروس کو ایک ماہ میں فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اورنج لائن مکمل طور پر سندھ حکومت کا پراجیکٹ ہے ، اورنج لائن سروس کیلئے 20 بسوں کی خریداری کیلئے ایس آئی ڈی سی ایل کو رقم ادا کردی گئی ہے۔ بس سروس کیلئے اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک منصوبہ کا 98 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

 

اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایک ماہ میں اورنج لائن بس منصوبہ فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی اور ملحقہ علاقوں کے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

 

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گرین لائن بس سروس وفاقی حکومت کا پراجیکٹ ہے لیکن اگلے 3 سال بعد گرین لائن کو بھی صوبائی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

 

واضح رہے چند روز قبل ہی سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی قلمدان سونپا گیا ہے۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts