Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سچل میں 9 نومبر کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پہلے بھی وارداتوں میں ملوث تھا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور کار ٹریکر کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کار چھیننے کے دوران شاہ زیب کو قتل کیا، گرفتار ملزم نے شاہ زیب کی گاڑی آن لائن بک کرائی تھی، ملزم نے شاہزیب کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہا۔

حکام نے بتایا کہ شاہزیب کے گاڑی روکنے پر ملزمان نے اس کی گردن میں گولی مار دی، گاڑی کا ٹریکر بند ہونے کی وجہ سے ملزم کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم نے اس سے قبل بھی ایک اور ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts