Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں آج سردی کی شدت میں کمی، 2 ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج صبح سے مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں کمی ہے لیکن جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی موسم تبدیلی آئی گی جس سے موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آج رات سے دوبارہ موسم سرد ہونا شروع ہوجائے گا۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینیٹی گریڈ رہے گا، ساتھ ہی ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں آئندہ سال جنوری کے دو ہفتوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور آج بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج دن بھر سمندری ہوائیں چلیں گی جبکہ صوبے میں سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement