Search
Close this search box.

کراچی کی 95 فیصد فلورملز میں گندم کی واشنگ کا عمل بند، کل شام سے آٹے کی سپلائی بھی بندہوجائے گی، فلورملزمالکان

کراچی میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ فلور ملزمالکان نے کل سے غیرمعینہ مدت کے لئے تمام فلور ملز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی 95 فیصد فلور ملز میں گندم کی واشنگ کا عمل بند ہوچکا ہے۔ جسکے باعث کل سے شہر کی کسی بھی فلور میں گندم کی پسائی نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ کل شام سے ہی شہر میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی اور آج شام چھ بجے تک پہلے سے دھلی ہوئی گندم کی پسائی ہوگی تاکہ وہ خراب نہ ہو جائے۔

فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ کراچی میں یومیہ 70 سے 80 ہزار گندم کی بوریوں کی پسائی کی جاتی ہے، فی فلور مل 100 سے زائد لیبر ہے اور واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔

فلور ملرز نے واضح کیا کہ کل سے کراچی سمیت ملک بھر کی تمام فلور ملز احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی جائیں گی اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے فلور ملز نہیں کھولیں گے، ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں