Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین میں آگ لگنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین میں لگنے والی آگ جان لیوا ثابت ہوئی۔ آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیرپور کے قریب کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر انتقال کرگیا۔

رین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے اورکافی دیر بعد چاروں بچوں کی لاشیں جلی ہوئی بوگی سے مل گئیں، کچھ دیر بعد جلی ہوئی بوگی سے ایک اور شخص کی لاش بوگی سے مل گئی۔

پولیس  نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق خاتون اور چاروں بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔

ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بروقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی۔

کئی گھنٹے بعد جلی ہوئی بوگی ٹریک سے ہٹاکر کراچی سے اندرون ملک جانے والا اپ ٹریک بحال کر دیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts