کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ شہرقائد میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 8 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پولیو مہم میں 37000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ٹیمیں اپنی خدمات پیش کریں گی جبکہ مہم کے ذریعے تقریباً 10.3 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر ہے۔

اس کے علاوہ 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کے سپلیمنٹس بھی دیے جائیں گے۔ سندھ کے 30 اضلاع میں 6 اکتوبر تک پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار راجہ نے صوبائی سطح پر شروع ہونے والی پولیو ڈراپس مہم کے حوالے سے پولیس کو رہنما ہدایات جاری کردی ہیں۔آئی جی سندھ نے کہاہے کہ سات روزہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر باہم روابط کے تحت یقینی بنایا جائے۔

ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے کہاکہ ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کوخصوصی ذمہ داریاں دی جائیں۔حساس یوسیز میں متعلقہ پولیس اور کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts