پاکستان کی کاروباری برادریوں میں شمار کی جانے والی داؤدی بوہرہ کمیونٹی آج کراچی سمیت ملک بھر میں عیدالفطر منارہی ہے۔ نماز عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
کراچی شہر میں بڑے کاروباری علاقے صدر اور اسکے اطراف میں بوہری برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے۔ بوہری برادری کی جانب سے عیدالفطر کی نماز کا اجتماع صدر میں طاہری مسجد میں ہوا۔
نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران صدر طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔ بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید الفطر میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔
بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ بوہری برادری کے نمازِ عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔