کراچی سمیت سندھ میں اداکار بچوں کے لیے دو نئے قوانین متعارف

وزارت ثقافت سندھ نے چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس اور سندھ ایکٹر رائلٹی آرڈیننس کے نام سے دو نئے قوانین تیار کیے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

نگراں صوبائی وزیر ثقافت جنیدعلی شاہ کا کہنا ہے کہ چلڈرن ڈرامہ انڈسٹری آرڈیننس کے تحت بچوں کے ورکنگ آور طے کیے جائیں گے۔

قانون کے مسودہ کے مطابق ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے بچوں کو اسکول کے اوقات میں کام پر نہیں بلایا جائے گا۔ قانون کے مطابق بچوں کو رات دیر تک ریکارڈنگز کیلئے نہیں روکا جائے گا۔

وزیر ثقافت کا کہنا ہے کہ بچوں کو اسکول کے اوقات اور رات دیر تک شوٹ پر بلانے پر کارروائی ہوگی۔ انڈسٹری میں کام کرنے والے بچوں کی تعلیم میں خلل نہیں آئے گا، خواہش ہے آرٹسٹ بچے اپنا کام اور تعلیم ساتھ ساتھ جاری رکھیں۔

جنید علی شاہ نے مزید کہا کہ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس کارروائی کرے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts