کراچی انتظامیہ نے سی پی ایل سی کے ساتھ رابطہ اور تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر کراچی نے مختلف رابطہ کمیٹیاں قائم کردی ہیں اور انکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس سے شہر میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے سی پی ایل سی کی خدمات میں رابطہ و تعاون مضبوط بنانے کے لئے ڈویثرنل، ضلعی اور سب ڈویثرن سطح پر سی پی ایل سی انتظامیہ رابطہ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں تاکہ سی پی ایل سی کو اپنی خدمات موثر بنانے اور شہریوں کو سی پی ایل سی کی خدمات سے مستفید ہونے میں رہنمائی اور مدد ملے۔
کمشنر نے اس سلسلہ میں کمیٹیوں کو ان کے دائرہ کار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کے لئے علیحدہ علیحدہ نو ٹیفیکشن جاری کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ زینب الرٹ اقدام کے ذریعہ شعور اجاگر کرنے کہ مہم کو موثر بنایا جائے گا۔
مہم کو موثر بنانے کے لئے تمام موثر تشہیری اور ترغیبی ذرائع اختیار کئے جائیں گے پوسٹرز کی اشاعت، شہریوں کے ساتھ مل کر واک اور مراتھون کا انعقاد کیا جائے گا۔ سائبر سیفٹی چائلد سیفٹی سمیت حفاظی اصولوں سے آگاہی کے لئے متلعقہ ماہرین کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی سطح پر تعلیمی اداروں میں ڈرگ کے استعمال کی روک تھام اور اس کے نقصانات سے آگاہی اور اس کی فروخت کی روک تھام کے اقدامات کئے جائیں گے۔
کمیٹیوں کو تجازات کی روک تھام اور ان کے انہدام کے لئے بھی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ سی پی ایل سی نیبرہوڈ کار پروجیکٹس اور صفائی کے نظام سڑکوں کی مرمت اور سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کوکوششیں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سڑکوں پر تاریکی اور سڑک کو ٹوٹ پھوٹ اسٹریٹ کرائم کا سبب نہ بنے لہذا سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت کو متعلقہ ادارے کے تعاون سے یقینی بنایا جائے گا۔
نوٹی فیکشن کے مطابق 1102 ہیلپ لائن کے ذریعے مدد کے مطلوب جرائم کے شکار افراد کو کمشنر آفس ان کی داد رسی، مصالحت اور ثالثی میں رہنمائی کرے گا۔
نوٹی فیکشن کے مطابق سی پی ایل سی ضلعی انتظامیہ سے موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کے سلسلہ مین ایک خصوصی شکائتی مرکز اپنے دفترمیں قائم کرے گا اور ضلعی انتظامیہ کے افران کے ساتھ شکایت کے ازالے کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد کرے گا۔