کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ، آگاہی مہم چلانے کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلی سندھ کی ہدایات

کوئٹہ کے بعد کراچی میں بھی کانگو وائرس کے مریض سامنے آنے پر حکومت سندھ بھی حرکت میں آگئی۔  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کانگو وائرس سے متعلق محکمہ صحت کو ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بلوچستان میں کانگو وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے بعد سندھ کے سرحدی اضلاع میں الرٹ جاری کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے سندھ کے سرحدی علاقوں سے آمدورفت کے باعث دادو میں کانگو وائرس کا خطرہ ہے۔ بلوچستان اور سندھ کے اہم راستوں میں مویشیوں کا انسانی رابطہ  زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کو ہدایت کی کہ بلوچستان سے ملحقہ دادو، شہدادکوٹ اور جیکب آباد میں نگرانی تیز کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کو احتیاطی تدابیر کے علاوہ عوام میں آگاہی مہم چلانے کے ساتھ ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیر میں کیڑے مار اسپرے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرحدی علائقوں میں مویشیوں کی منڈیوں میں وائرس زدہ جانوروں کی نگرانی ضروری ہے۔ بلوچستان کے محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کے ساتھ سندھ کے متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن بڑھائیں۔ مقامی اسپتالوں میں کانگو وائرس کیلئے ضروری پروٹوکولز نافذ کئے جائیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts