ڈیفنس کراچی کے نثارشہید پارک میں غیررہائشیوں کے داخلے پرپابندی، رہائشیوں کیلئے بھی قواعدوضوابط جاری

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی (ڈی ایچ اے) نے فیز 4 میں واقع نثار شہید پارک کے اندر سوسائٹی کے غیر رہائشی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈی ایچ اے کراچی نے پارک میں داخلے سے متعلق طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد یہاں آنے والے تمام شہریوں کے لیے خوشگوار تجربہ یقینی بنانا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ داخلے کے اصولوں و ضوابط میں کہا گیا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی شہری صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک میں آسکتے ہیں جب کہ تنہا شخص کو اس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی نے کہا ڈی ایچ اے کے جور ہائشی پارک میں چہل قدمی کے لیے آنا چاہتے ہیں، وہ مناسب اسپورٹس کٹ میں ملبوس ہوں یا کم از کم شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ کے ساتھ جوگرز پہن کر آئیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ علاقے کے غیر رہائشی افراد کو خاندان کے ساتھ بھی پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts