Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کا عندیہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے 23 جون کو اجلاس طلب کرلیا۔

 

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کی تعداد ختم ہوتی جارہی ہے، چھوٹا ٹرانسپورٹر کاروباری طور پر ختم ہو چکا۔

 

ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کہا کہ 23 جون کو مشاورت کے بعد گاڑیاں کھڑی کریں گے۔ 15 جون کو ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا لیکن حکومت نے پرامن احتجاج کو ہماری کمزوری سمجھ لیا۔

 

ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر نے کہا کہ حکومت نے رات گئے ٹرانسپورٹرز پر ڈیزل حملہ کیا، اب گاڑیاں کھڑی کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

 

ترجمان فیڈریشن نے کہا کہ مسافروں میں پہلے ہی کرایہ دینے کی سکت نہیں پورا کرایہ نہیں مل رہا اب ہم کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے ہم گاڑیاں کھڑی کریں گے۔

Advertisement

 

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹر کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کے ساتھ کرایوں پر جھگڑا کر کے تھک گئے، حکومت گدھا گاڑیاں چلا لے ہم ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ہوگیا جس کے بعد  پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 263.31 روپے ہوگئی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement