Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، قومی اسمبلی بحال، عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتہ کو ہوگی، سپریم کورٹ کا فیصلہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیا گیا ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔ 


سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔  چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پانچ صفر سے فیصلہ سنا رہے ہیں، موجودہ معاملات نمٹائے جاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو رولنگ دی، مارچ کو تحریک عدم اعتماد پر لیو گرانٹ کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کی تین اپریل کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔


سپریم کورٹ نے اسمبلی کی تحلیل کے آرڈر کو غیر آئینی قرار دے دیا اور ریمارکس دیے کہ وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے قانونی اقدامات غیر آئینی تھے۔


سپریم کورٹ نے عمران خان کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا۔  عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا گیا، جبکہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا۔ 


سپریم کورٹ نے ہفتے کو صبح 10 بجے اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا جبکہ صدر کے نگراں حکومت کے احکامات کالعدم قرار دے دیے گئے۔ 


عدالت نے قرار دیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا، کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ موجودہ حکمنامے سے آرٹیکل 63 کی کارروائی متاثر نہیں ہوگی۔ 
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement