Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ڈالر قابو میں نہیں آسکا، تاریخ کی بلندترین سطح 193 روپے سے بھی تجاوز کرگیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشیت کو داؤ پر لگادیا۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث ڈالر بے قابو ہوگیا۔ ایک ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

 

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز آج بھی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے آغاز ہی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوا۔

 

گزشتہ روز 192 روپے پر ٹریڈ ہونے والا ایک ڈالر 193 روپے 10 پیسے کا ہوچکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔

 

واضح رہے کہ 10 اپریل کو عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی تھی اور 188 تک پہنچنے والے ڈالر کی قیمت گرتے گرتے 181 روپے تک آگئی تھی۔

 

سولہ اپریل کو ڈالر کی قیمت 181 روپے 55 پیسے تھی لیکن اسکے بعد سے ڈالر کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوا اور اب تک ڈالر کی 12 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے۔

Advertisement

 

 ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے پاکستان کے گردشی قرضوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی مسلسل مندی دیکھی جارہی ہے جسکے باعث کاروباری طبقہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement