پاکستان ریلویز کے لیے برآمد کی جانے والی 46 نئی کوچز کی کھیپ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی۔ پاکستان پہنچنے والی جدید بوگیاں چین میں تیار کی گئی ہیں۔
چین سے منگوائی گئی کھیپ میں 45 کوچزاور ایک بریک وین شامل ہے، برآمد کی جانے والی 230 کوچز کے معاہدے کی پاکستان پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔
چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں۔ اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں، پارلر کار کوچز میں بھی آرام دہ نشستیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔
محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی ہے، چین سے آنے والی نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہوگی۔ چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا۔
پاکستان چین سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کے لیے ٹیکنالوجی بھی برآمد کرے گا۔