Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلز پارٹی کو سندھ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، عوام جماعت اسلامی کو منتخب کریں گے، حافظ نعیم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں پہلی بار مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کی اکثریت جماعت اسلامی کو منتخب کرنے کی حامی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہوتی ہے لیکن پہلی مرتبہ پیپلز پارٹٰی کو اپنے گڑھ سمجھے جانے والے سندھ میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام جماعت اسلامی کے نمائندوں کو ہی منتخب کریں گے۔ کراچی سے ایم کیوایم بھی اب ختم ہوچکی ہے۔ لیکن ایم کیو ایم جب ختم ہوتی ہے تو اس کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اب ختم ہوگئی ہے، سروے ہو رہے ہیں کہ 50 فیصد سے زیادہ عوام جماعتِ اسلامی کا میئر چاہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سندھی مہاجر جھگڑے کر کے لوگوں کو خوف میں مبتلا کیا جاتا تھا، اب سندھی بلوچ پیپلز پارٹی سے ہاتھ نکال رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے سوال کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے 14 ایم این ایز کو جو فنڈز ملے وہ کہاں گئے؟ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement