Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیپلز پارٹی کا این ایل جی سکینڈل کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی: پیپلز پارٹی نے ایل این جی کرپشن سکینڈل اور حکومتی نااہلی کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان بلاول ہاوس کا کہنا ہے کہ ایل این جی کرپشن سکینڈل اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔

ترجمان بلاول سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ صرف اس سال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا نقصان ہوا۔مجموعی طور پر دو برسوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے ؟ اس کی تحقیقات کر کے قوم کو بتایا جائے کہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے وزیراعظم اپنے اعمال پر بھی غور کریں۔ نیب کو کیوں اتنی بڑی کرپشن اور نااہلی نظر نہیں آ رہی ؟۔ کیا احتساب اور سزائیں صرف اپوزیشن کیلئے ہیں حکومت کو کھلی چھوٹ ہے جو چاہے کرے ؟۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement