Search
Close this search box.

پیپلز پارٹی نے کراچی میں تاریخی کام نہیں بلکہ ریکارڈ کرپشن کی، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی ہر جگہ نظر آرہی ہے اور  پیپلز پارٹی کی پرفارمنس صرف ریکارڈ کرپشن ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورالحق میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کی آبادی 2 کروڑ قرار دینے اور بلدیاتی انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف یقینی بنانے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو 2007 سے حکومت میں شامل ہے لیکن آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 11 وفاقی وزراء موجود ہیں لیکن اس کے باوجود پانی کا ایک فیصد کوٹہ منظور نہیں کروایا۔ پیپلز پارٹی کی پرفارمنس کراچی کے عوام سے چھپی ہوئی نہیں ہے، عباسی شہید سمیت سرکار کے تحت چلنے والے اسپتال کچرا کنڈی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی صورتحال اتنی اچھی ہے کہ کوئی بھی وزراء اپنے بچوں کو ان اسکولوں میں پڑھانا نہیں چاہتا۔

انکا کہنا ہے کہ پورے سندھ کا 326 ارب روپے کا بجٹ ہے لیکن سرکاری اسکولوں کو اصطبل میں تبدیل کیا ہوا ہے، اسلامیہ کالج پر قبضہ کیا جارہا ہے، تعلیم دشمن اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ کہیں سے بھی نفری لےکر الیکشن کروا سکتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کا دباؤ ہے اس لیے بلاول اب الیکشن کے اعلانات کر رہے ہیں، یہ کوشش کریٕں گے کہ بلدیاتی انتحابات ملتوی ہو جائیں لیکن ہم بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا بلاول صاحب نےکہا کہ ہم نےکراچی میں تاریخی کام کیے، بلاول صاحب یہ ریکارڈ کام نہیں ریکارڈ کرپشن ہے، آپ کی حکومت نے کےفور کا منصوبہ مکمل نہیں کیا، آپ لوگ صرف قبضے کے علاوہ کراچی کے لیےکچھ کرنا ہی نہیں چاہتے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں