Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی فوری طور پر اپنے مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔

ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناکر کرایوں میں اضافہ کرتے ہیں جس کا اثر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور روز مرہ کے استعمال کی ضروری اشیاء بھی عوام کی پہنچ سے دور ہے۔ مشکل معاشی صورتحال میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچنا چاہئے۔

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق ٹرانسپورٹرز کے اس قدم سے نہ صرف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی بلکہ عوام کو ریلیف ملے گا،

Advertisement

واضح رہے کہ حکومت نے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement