پاکستان تحریک انصاف کے آج سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے پیش نظر شہر اقتدار اسلام آباد میں حکومت کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی مدد کیلئے کراچی سے مذید سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد روانہ کردئے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کی نفری اسلام آباد بھیجنے کے معاملے پر کراچی ٹریننگ سینٹر سے مذید 60 جوانوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریننگ سینٹر کی ہدایت پر پولیس کی نفری اسلام آباد روانہ ہوچکی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ٹکٹ اور کھانے کے پیسے تک نہیں دئے گئے صرف اسلام آباد جانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر گزشتہ روز ہی کراچی پولیس کے 1 ہزار جوانوں کو اسٹینڈ بائی کردیا گیا تھا اور انہیں کسی بھی وقت اسلام آباد روانگی کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سندھ پولیس کے ایک ہزار سے زائد جوان اسلام آباد روانہ کئے جاچکے ہیں۔