Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی آئی اے کی کراچی تا اسکردو براہ راست پروازیں کل سے شروع ہوں گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے سیاحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کراچی سے براہ راست اسکردو کیلئے پروزایں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے سیاحت کے فروغ کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے 4 جون سے کراچی تا اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

ہفتہ وار دو پروازیں بدھ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی ، پروزاوں کے لئے ایئربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ پروازیں سیاحوں کے لئے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات تک با آسانی پہنچنے میں معاون ہوں گی۔

کراچی سے اسکردو تک قومی ائیرلائن کی اکنانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ 26 ہزار 360 روپے رکھا گیا ہے جبکہ راؤنڈ ٹرپ کا کرایہ 52 ہزار 720 روپے ہوگا۔

واضح رہے قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پی آئی اے 3جون سے لاہور سے اسکردو پروازیں شروع کرے گی، اسکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

خیال رہے سات ہزار فٹ بلندی پر قائم اسکردوائیرپورٹ دنیا کے چند بلند ترین اورخوبصورت ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ ائیرپورٹ کو لائف لائن اور دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کا گیٹ وے بھی کہا جاتا ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts