اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پلاسٹک کے بینک نوٹ لانے کی تردید کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نوٹوں کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیرغور نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان نوٹوں کی تبدیلی کی رپورٹس کو بےبنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکرتا ہے،بینک نوٹوں کےکاغذ سے پولیمرمیں تبدیل کیےجانے کےبارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کپاس پرمبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کی طرف سےبنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتےہوئے مقامی طور پرتیارکیا جاتا ہے
واضح رہے کہ پولیمر (پلاسٹک) بینک نوٹوں کےاجرا کےبارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،جس وجہ سے اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے۔