Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری،زائرین یکم نومبر سےعمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے تحت عمرہ کی پابندی نئے ایس او پیز کے ساتھ ہٹانےکافیصلہ کر لیا۔پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کیلئےجانیوالےزائرین یکم نومبر سےعمرہ کی درخواستیں جمع کروا سکیں گے ،سعودی حکومت نے ایئر لائنز،ٹورزآپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔
عمرہ زائرین کو ایئر لائنزسماجی فاصلوں کے ساتھ سعودی عرب لانے کے پابند ہوں گی، جبکہ عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب میں داخلے کے لئے منظور شدہ لبارٹریز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کاؤنٹرزپر جمع کرائیں گے۔سعودی وزارت صحت کی18 تا 50سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے، عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی
عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے زائرین ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اپنے ملک سے ہی بکنگ کروا کرائیں گے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement