Search
Close this search box.

پاکستانی خاتون ایتھلیٹ کو تحفے میں بھیجے گئے جوتوں پر رقم سے زائد کا ٹیکس عائد

پاکستان کی خاتون ایتھلیٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ صاحب اسرا کو تحفے میں بھیجے گئے جوتوں پر ہزاروں روپے کا ٹیکس عائد کردیا گیا۔ 

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صاحب اسرا کے لیے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

صاحب اسرا کے مطابق  انہیں کسی نے مدد کرنے کے لیے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب وہ کوریئر کمپنی گئی تو ان سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا، تحفے میں آنے والے شوز پر اتنی بڑا ٹیکس انکے لیے حیران کن تھا۔

قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔

کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں