Search
Close this search box.

پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کردی گئی، خواجہ جنید یا آصف باجوہ کو نیا سیکریٹری بنائے جانے کا امکان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ختم کردیا گیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے 31 اگست کو کانگریس کا اجلاس طلب کرلیا۔

صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔ پی ایچ ایف کا کانگریس اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے موجودہ سیکریٹری حیدر حسین اور خالد سجاد کھوکر کانگریس ممبران کا اعتماد کھو چکےہیں۔ اولمپیئن خواجہ جنید یا اولمپیئن آصف باجوہ کا پی ایچ ایف کا نیا سیکریٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔ کانگریس اجلاس میں میں پی ایچ ایف کے نئے صدر اور مینجمنٹ کا بھی چناؤ ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور  وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں