Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کی 2 دستاویزی فلم امریکا اور برطانیہ میں نمائش کیلئے منتخب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

برطانیہ کے بین الاقوامی فلمی میلے فرسٹ ٹائم فلم میکر فیسٹیول 2022 کے لئے پاکستان کی بھی 2 دستاویزی فلم کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فلم پروڈیوسر کامران جاوید کی دستاویزی فلم ” کراچی والا ان اسلام آباد ” اور ” نقاب پوش ” نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

 

فرسٹ ٹائم فلم میکر فیسٹیول کے تحت دونوں فلموں کو برطانیہ میں پائن ووڈ اسٹوڈیو جبکہ ہالی ووڈ امریکا میں رالیگ اسٹوڈیو میں رواں ماہ ہی نمائش کے لئے لگادیا جائے گا۔ فلموں کے پروڈیوسر کامران جاوید نے اس کامیابی کو پاکستان کی دستاویزی فلمی صنعت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

کامران جاوید نے اپنی پہلی ڈاکومینٹری کراچی والا اِن اسلام آباد کے حوالے سے بتایا کہ اِس دستاویزی فلم میں کراچی والے کا کردار وہ خود کررہے ہیں اور اسلام آباد کے سفرنامے کو ایک کراچی والے کی نگاہ سے کیمرے کے لینس پہ دکھایا جارہا ہے۔

 

کامران جاوید نے بتایا کہ نقاب پوش کا یہاں مطلب در حقیقت کورونا سے بچاؤ کیلئے پہنے والے سرجیکل ماسک سے ہے۔ کیونکہ یہ ڈاکومینٹری کرونا وائرس کی پہلی لہر کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں پاکستانیوں کی کہانی پہ مبنی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement