Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کا ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ، میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصر ہے، آئی ایس پی آر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے۔ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربےمیں مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز، کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا اور ویپن سسٹم کے مختلف ذیلی پہلوؤں کو بھی جانچا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل سسٹم دفاعی اور اسٹریٹجک صلاحیت کا اہم عنصرہے، تجربے کا مقصد کم از کم دفاعی صلاحیت کے پہلوؤں کا اعادہ کرنا تھا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے تجربے کا مشاہدہ کیا ، اس موقع پر دیگر اعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

Advertisement

جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورانجینرزکومبارک باد دی جبکہ صدر عارف علوی ، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی جانب سے بھی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی گئی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement