Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان نے روس سے خام تیل منگوانے کیلئے پہلا آرڈر دے دیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

روس سے سستے تیل کی خریداری میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے۔ پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سےخریدنا چاہتا ہے۔ روسی تیل کا پہلا کارگو مئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

حکام وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان روس سے دواقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں روسی خام تیل یورال اورسوکولزریفائن ہوسکتے ہیں۔ پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائےگا۔ 

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس سے پہلا کارگو منگوانے کی تصدیق کردی۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement