پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی ، سونا بھی سستا ہوگیا

پاکستان میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسہ سستا ہوکر 176 روپے 77 پیسے کا ہوگیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر میں 50 پیسہ کی کمی ہوئی اور ڈالر 178.50 روپے کا ہوگیا۔

 

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔

 

فی تولہ سونا 50 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی 43 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 8 ہزار 110 روپے ہوگئی ہے۔

 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 1 ہزار 792 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts