Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں فی تولہ سونا آج 2600 روپے سستا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے کمی

پاکستان میں گزشتہ چند روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صرافہ بازار میں آج بھی فی تولہ سونا اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

صرافہ بازاروں میں 10 گرام سونے کے بھاؤ کی بات کی جائے تو 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 229 روپے کمی ہوئی جسکے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 79ہزار 527 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 7 ڈالر اضافے سے 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts