Search
Close this search box.

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہباز گل پر اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔

پی ٹی آئی رپنما مراد سعید اور فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے شہباز گل کو گرفتار کئے جانے سے متعلق آگاہ کیا

مراد سعید نے ٹوئیٹرپیغام میں بتایاکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور انہوں نے شہباز گِل کو گرفتار کرلیا ہے۔ شہباز گل کی گاڑی پر چند افراد حملہ آور ہوئے۔ گاڑی کے شیشے توڑ دئے گئے اسسٹنٹ پر تشدد کیا اور شہباز گِل کو اغواء کرلیا گیا۔

مراد سعید نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے“۔ مراد سعید نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے ؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے ؟ 

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایاکہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ بنی گالہ میں شہباز گل کے خلاف اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے اور بغاوت اکسانے کا مقدمہ درج ہے جسکے تحت شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں