Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ورلڈ چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر  پاکستان کا پرچم بلند کرنےو الے ارشد ندیم ارشد ندیم آج رات وطن لوٹ رہے ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ نے ارشد ندیم کو انعام دینے کی تصدیق کی ہے۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پالیسی کے مطابق ہر گولڈ میڈلسٹ کو ایک کروڑ اور سلور میڈلسٹ کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جاتا ہے۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ نے کہا کہ ارشد ندیم کو بھی اسی پالیسی کے تحت پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ارشد ندیم پاکستان کا فخرہیں، گزشتہ برمنگھم گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اب ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد نے سلور میڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیاہے۔

سلور میڈلسٹ  آج رات لاہور پہنچ رہے ہیں، ان کی آمد پر شاندار استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور سیکرٹری محمد ظفر نے ارشد کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ارشد پاکستان کی پہچان بن گیاہے۔اتھلیٹکس فیڈریشن نے ہمیشہ اپنےاتھلیٹس کی سرپرستی کرتے ہوئے تمام سہولیات دی ہیں۔ یقین ہےکہ  ارشد ایشین گیمز اور پیرس اولمپکس میں بھی میڈل پانے میں کامیاب رہے گا۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement