Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھپڑوں والی کبڈی کے دوران پہلوان جاں بحق

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں روایتی چانٹا کبڈی کے دوران پہلوان جاں بحق ہوگیا۔ چانٹا کبڈی کے میچ دوران پہلوان اکھاڑے میں ہی دم توڑ گیا۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ چک 506 میں میلہ کندال میں چانٹا کبڈی جسے تھپڑوں والی کبڈی بھی کہا جاتا ہے کا انعقاد کیا گیا۔ کبڈی میچ کے دوران عوام کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

چانٹا کبڈی کے دوران حریف پہلوان نے ذاکر حسین نامی پہلوان پر تھپڑوں کی برسات کردی جسکے باعث اسکی طبیعت بگڑ گئی اور پہلوان اپنے اعصاب کھوبیٹھا۔

میچ کے دوران ہی ذاکرحسین پہلوان اکھاڑے میں گر پڑا۔ ساتھی پہلوانوں نے فوری طور پر اسے طبی امداد بھی فراہم کی لیکن ذاکرحسین پہلوان جانبر نہ ہوسکا۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement